کٹھوعہ/ضلع کٹھوعہ کے مشکاہ علاقے میں سیوا پروجیکٹ کے مقام پر منگل کے روز فائرنگ کے ایک واقعے میں سی آئی ایس ایف کے چار اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ سی آئی ایس ایف اہلکاروں کے درمیان مبینہ طور پر تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد پیش آیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
افسر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو محفوظ بنا لیا گیا۔
پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے اسباب اور حالات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔