سانبہ/سانبہ ضلع کے بڑی برہمناں علاقے میں ٹریکٹر سے گرنے کے نتیجے میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک سب انسپکٹر جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق بی ایس ایف سب انسپکٹر چھٹی پر تھے کہ بڑی برہمناں کے قریب ٹریکٹر سے اچانک گر گئے، جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں علاج کے لیے منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
متوفی کی شناخت وید پال سنگھ ساکن رتنال کھیڑی، بشناہ، جموں ضلع کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments