سری نگر/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ نظرثانی شدہ کار پالیسی کو 15 دن کے اندر نوٹیفائی کیا جائے۔یہ ہدایت اسمبلی میں ’’ایک افسر، ایک گاڑی‘‘ پالیسی پر عمل درآمد سے متعلق بحث کے دوران سامنے آئی، جہاں اسپیکر نے اس معاملے میں کارروائی میں تاخیر پر سوال اٹھایا۔عبد الرحیم راتھر نے کہا کہ یہ معاملہ سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق ہے اور اسے مزید زیرِ التوا نہیں رکھا جا سکتا۔
اسپیکر نے وزیر ٹرانسپورٹ ستیش شرما کو ہدایت دی کہ ضروری پالیسی کو 15 دن کے اندر نوٹیفائی کرنے کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ اس معاملے پر کارروائی کرنے میں تقریباً پانچ سال کیوں لگ گئے، اور کہا کہ اس طرح کی تاخیر سرکاری وسائل کے استعمال کے حوالے سے تشویش کا باعث ہے۔