سری نگر/محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 24 اکتوبر تک موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ 25 اکتوبر سے بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 16اکتوبر کو موسم عمومی طور پر خشک رہے گا، تاہم چند مقامات پر مختصر وقت کے لیے بارش ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 سے 24 اکتوبر تک بھی موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 اکتوبر کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور بالائی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ اس دوران گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔دریں اثنا، موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کے پیش نظر کسانوں کو فصلوں کی کٹائی اور دیگر زرعی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔