زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 ارب 24 کروڑ  32 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے جشن معرکۂ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کردیا

کراچی: وفاقی حکومت معرکۂ حق میں مسلح افواج  کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشنِ آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کر رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔ سکے کی دھاتی ساخت میں نکل  مزید پڑھیں

وزیراعظم کا گورنر کے پی اور وزیراعلیٰ کو ٹیلیفون، امدادی اقدامات کیلئے خصوصی سیل قائم

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے متاثرہ علاقوں میں فوری اور بھرپور امدادی تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر مزید پڑھیں

بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں فتح سے یوم آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو 79 ویں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کی عظیم فتح نے یوم آزادی کی نہ صرف اہمیت میں اضافہ کردیا ہے بلکہ پاکستانیوں کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بھی بیدار کردیا ہے مزید پڑھیں

کسی نئے فتنے کو پنپنے نہیں دیں گے، وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں کو میثاق پاکستان کی پیش کش

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی کو ایک بار پھر میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے پیش کش کی ہے۔ اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں منعقدہ جشن آزادی معرکہ حق کی عظیم الشان تقریب مزید پڑھیں

ابوظبی میں یومِ آزادیٔ پاکستان  کی شان دار تقریب، ہزاروں افراد نے جشن منایا

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے میں 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پاکستانی قیادت کے خصوصی پیغامات سے ہوا، جس مزید پڑھیں

پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ  میں پرچم کشائی کی تقریب؛  قوم کو زبردست خراجِ تحسین

بیجنگ: پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مارکۂ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح اور آپریشن بنیان المرصوص کے کامیاب انعقاد کا بھی جشن منایا گیا۔ تقریب کا آغاز ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال محمود چوہدری کی جانب مزید پڑھیں

آزادی کی قدر سمجھنی ہے تو اہلِ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھیں، میئر کراچی

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر سمجھنی ہے تو اہلِ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھیں۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں  جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے تمام اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں مزید پڑھیں

یوم آزادی معرکۂ حق، شہداء کے اہلِخانہ کا وطن کے نام پیغام

یوم آزادی معرکۂ حق کے موقع پر شہداء کے اہلِخانہ نے وطن کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ چودہ اگست وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کا خواب پاکستان کی صورت میں حقیقت بنا، یومِ آزادی محض جشن نہیں بلکہ قربانیوں اور جدوجہد کی عظیم داستان ہے۔ لانس نائیک عامر عباس شہید کے بھائی مزید پڑھیں

معرکۂ حق یومِ آزادی؛ عزم، قربانی اور پاکستان کی سربلندی کا عہد

آزادی کا جشن پر پاکستانی عوام کا جوش و جذبہ عروج پر ہے، پاکستان کی ترقی و کامیابی پر نوجوانوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا۔ یومِ آزادی 14 اگست اور معرکۂ حق کے جشن کے موقع پر پاکستانی شہریوں نے پیغام دیا کہ ہم وہ چراغ ہیں جو اندھیروں میں روشنی لاتے ہیں، ہم مزید پڑھیں