چینی صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ کی فون کال، امن کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

بیجنگ: دوسری مدت کے لیے امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ کو فون کرکے دوطرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ دنیا خطرناک موڑ پر کھڑی ہے اور ہمیں امن مزید پڑھیں

یمن کے دور افتادہ جزیرے پر امارات کے تعمیر کردہ ہوائی اڈے کا انکشاف

یمن کے ایک دور افتادہ جزیرے پر ایئر اسٹرپ (فضائی پٹی) کا انکشاف ہوا ہے۔ اس فضائی پٹی یا چھوٹے ایئر پورٹ کا انکشاف اُس وقت ہوا جب اِس جزیرے کو حوثی ملیشیا نے نشانہ بنایا۔ خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ یہ فضائی پٹی ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کی تعمیر کردہ مزید پڑھیں

امریکی وزیرخارجہ پر اسرائیلی مظالم میں ملوث ہونے کا الزام

واشنگٹن: امریکا کے وزیرِخارجہ انتھونی بلنکن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر جو انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں اُن میں اُنہوں نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جمعہ کو انتھونی بلنکن کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں نے غزہ کی صورتِ حال کے حوالے سے شدید احتجاج کیا۔ مزید پڑھیں

اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ اتوار کو شروع ہوگا

اسرائیل نے باضابطہ طور پر بتایا ہے کہ حماس نے جن اسرائلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اُن کا پہلا گروپ اتوار کو رہا کیا جائے گا۔ یہ بات اسرائیل کے وزیرِاعظم کے دفتر نے ایک بیان میں بتائی ہے۔ اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے اس تبادلے سے غزہ میں پندرہ ماہ سے جاری مزید پڑھیں

غزہ میں صحافیوں کی قربانیاں بھی یاد رکھی جائیں گی

غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوچکا ہے۔ مغویوں اور قیدیوں کا تبادلہ ہونے والا ہے۔ غزہ کے باشندوں کے لیے امداد کی ترسیل شروع ہونے والی ہے۔ لڑائی روکنے کی تیاری ہو رہی ہے اور فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں آزادانہ نقل و حرکت کی گنجائش پیدا ہو رہی ہے۔ ایسے میں ان صحافیوں مزید پڑھیں

ٹرمپ حلف برداری: چینی نائب صدر کی شرکت کے اعلان کو تجزیہ کار غیر معمولی کیوں قرار دے رہے ہیں؟

ویب ڈیسک —  چین نے جمعے کو کہا ہے کہ نائب صدر ہان چنگ پیر کے روز نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بیجنگ نے کہا ہے کہ اس کا مقصد امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا، باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی اور اس تعاون مزید پڑھیں

ٹرمپ کو سزا دلوانے کے لیے کافی ثبوت تھے، خصوصی وکیل کا دعویٰ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل جیک اسمتھ نے کانگریس کو دی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2020 ء کے صدارتی الیکشن کے نتائج پلٹنے کی کوششوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی کارروائی اور انہیں سزا دلوانے کے لیے کافی ثبوت موجود تھے۔ جیک اسمتھ نے کہا کہ ٹرمپ نے مزید پڑھیں

جاپان نے ناٹو کے نئے مشن کے لیے سفیر کا تقرر کردیا

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکومت نے ناٹو کے لیے ایک نئے مشن کا افتتاح کرتے ہوئے سفیر کا اعلان کردیا۔ ٹوکیو حکومت کے اقدام سے ناٹو کے ساتھ جاپان کے سفارتی روابط اب بلجیم میں جاپانی سفارت خانے سے علاحدہ ہوکر خودمختار ہو گئے ہیں۔ حکومت نے 2018 ء میں ناٹو کے ہیڈکوارٹرز کی مزید پڑھیں

غزہ: جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود گزشتہ روز سے اب تک 87 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 87 فلسطینی شہید ہوگئے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد سے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر صیہونی مزید پڑھیں

امریکہ: اسکولوں میں موبائل فون لانے پر پابندی کے رجحان میں اضافہ

ویب ڈیسک — امریکی اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون لانے پر پابندی عائد کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ دو برس کے دوران کم از کم آٹھ ریاستوں نے ایسی پابندیاں عائد کی ہیں جب کہ متعدد ریاستوں میں ایسی پابندیاں زیرِ غور ہیں۔ زیادہ اسکرین ٹائم کے باعث بچوں کی مزید پڑھیں