چین واجب الادا قرضوں کی ادائیگی میں نرمی کی جائے: سری لنکا

ویب ڈیسک —  سری لنکا کے صدر گوتا بایا راجہ پھاکسے نے چین سے کہا ہے کہ وہ واجب الادا قرضوں کی ادائیگی کے پروگرام کو دوبارہ سے ترتیب دینے میں اس کی مدد کرے۔ اتوار کے روز ان کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح مالی بحران کا شکار جنوبی ایشیائی مزید پڑھیں

ٹی ٹی پی رہنما خالد بلتی عرف محمد خراسانی افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ہلاک

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سینئر رہنما خالد بلتی عرف محمد خراسانی افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ہلاک ہوگیا۔ سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سینئر رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم واقعے کی تفصیلات فی الحال واضح نہیں۔ سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ 50 سالہ مزید پڑھیں

ابھی تک طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، ایران

ایران نے طالبان حکومت کے نمائندوں سے مثبت مذاکرات کے باوجود واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہم نے ابھی تک طالبان کی افغان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق اتوار کو طالبان حکومت کے وفد نے وزیر خارجہ امیر خان متقی کی زیر قیادت ایرانی مزید پڑھیں

ایران میں افغان متحارب دھڑوں کی ملاقات، متقی اور احمد مسعود کی شرکت 

ویب ڈیسک —  افغانستان کے طالبان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی سینئر قیادت نے پیر کے روز ہمسایہ ملک ایران میں افغان حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے خودساختہ جلا وطن راہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ اسلامی گروپ کی حکمرانی کے خلاف مزید پڑھیں

اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال، سوشل میڈیا پر حق اور مخالفت میں تبصرے

ویب ڈیسک —  الیکشن کمشن آف پاکستان نے مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ الیکشن کمشن کی طرف سے پیر کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے 21دسمبر 2021 کے حکم پر عمل درآمد کرتے مزید پڑھیں

واکی۔ٹاکیز اور کووڈ-19 ضابطوں کی خلاف ورزی، سوچی کو چار سال قید کی سزا

ویب ڈیسک —  میانمار کے دارالحکومت نیپیٹا کی عدالت سے منسلک ایک ذریعے نے خبر رساں اداروں کو بتایا ہے کہ آنگ سان سوچی کو چار سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ انہیں دو سال قید کی سزا میانمار کے درآمد۔برآمد کے قانون کی خلاف ورزی اور دو سال کی سزا ملک میں مزید پڑھیں

یوکرین کے تنازع پر روس امریکہ مذاکرات کا آغاز

ویب ڈیسک —  امریکہ اور روس کے سفارت کاروں نے پیر کو جنیوا میں ملاقات کی جس میں ماسکو کی یوکرین کی سرحد کے ساتھ بڑے پیمانے پر فوجیوں کی تعیناتی اور مغرب کی جانب سے سلامتی کی ضمانتوں کے لئے روس کے مطالبات کے حوالے سے اعلی سطحی مذاکرات کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔ مزید پڑھیں

طالبان حکومت کے پاکستان کے ساتھ تعلقات افغانستان کے مستقبل کو تشکیل دیں گے، یو ایس آئی پی

امریکی مرکزی ادارے کی دو حالیہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور دیگر ممالک کی امداد اور طالبان حکومت کے پاکستان کے ساتھ تعلقات افغانستان کے مستقبل کو تشکیل دیں گے۔ ان رپورٹس میں واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) نے امریکا اور اس کے مزید پڑھیں

حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی؛ ‘ہمارا خاندان مزید جنگ سے بے زار ہو چکا ہے’

کراچی —  پاکستان کے ضلع سوات کے علاقے مٹہ کے ایک گاؤں کے رہائشی محبوب حسین پُرامید تھے کہ حکومتِ پاکستان اور کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان مذاکرات کے بعد افغانستان میں مقیم ان کے رشتہ دار اپنے گھروں کو واپس آ سکیں گے۔ لیکن ان کی تمام مزید پڑھیں

مری واقعے کی تحقیقات جاری، اپوزیشن کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک —  پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں پیر کو بھی سیاحوں کا داخلہ بند ہے جہاں انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ مری میں ہفتے کو شدید برف باری کے دوران 22 سیاحوں کی ہلاکت کے واقعے کو صوبائی حکومت نے ‘سانحہ’ قرار دیا ہے۔ اس مزید پڑھیں