کراچی؛ لائٹ ہاؤس لُنڈا بازار میں آگ لگ گئی، کئی پتھارے جل کر خاک

کراچی: شہر کے کاروباری مراکز لائٹ ہاؤس میں لُنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں  کئی پتھارے جل کر خاکستر ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کپڑوں کے متعدد پتھاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ لائٹ ہاؤس کے قریب مزید پڑھیں

کراچی؛ معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، نازیبا ویڈیوز بھی برآمد

کراچی: کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی توحید میمن نے بتایا کہ ملزم بچوں کے ساتھ زیادتی کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا تھا جبکہ گرفتار ملزم کے موبائل فون سے نازیبا مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس مزید پڑھیں

کراچی کا سیف سٹی سسٹم  ’’غیر محفوظ‘‘ بلاول ہاؤس چورنگی سے آلات چوری

کراچی: کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لیے نصب سیف سٹی سسٹم کے آلات بھی چوروں کے نشانے پر آگئے۔ ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب کیمروں کے لیے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن بکس چوری کرلیا گیا، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی مزید پڑھیں

سندھ حکومت کا وفاق سے چاول کی بھی امدادی قیمتیں مقرر کرنے کا مطالبہ

سندھ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گندم کی طرح چاول کی بھی امدادی قیمت مقرر کرنے کے لیے مؤثر مکینزم تیار کرے تاکہ کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز معاوضہ مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چاول کے مزید پڑھیں

لاہور؛ شہریوں کے گھروں کو گروی رکھوا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گینگ گرفتار

لاہور: تھانہ کاہنہ کے علاقے میں شہریوں کے گھروں کو گروی رکھوا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں میڈیا نمائندوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا مزید پڑھیں

پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض ملنے کی توقع؛ آئی ایم ایف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ جس میں پاکستان کو ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب مزید پڑھیں

علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات بھی مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امن جرگہ کے دو ارکان کے لاپتا ہونے کا انکشاف

راولپنڈی: وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ امن جرگہ کے دو بندوں کو لاپتا کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جس نے بھی جرگے کے دو بندوں کو اٹھایا ہے وہ خیبرپختونخوا کے امن کا دشمن ہے، وہ پختون روایات، قوم کا بھی دشمن ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج بانی پی مزید پڑھیں

3 ججز کے خطوط کے بعد چیف جسٹس نے 27 آئینی ترمیم پر غور کےلیے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

27 آئینی ترمیم پر بات چیت کے لیے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے فل کورٹ اجلاس بلا لیا۔ ذرائع نے کہا کہ فل کورٹ اجلاس کل جمعہ نماز سے قبل ہوگا، فل کورٹ اجلاس میں 27 آئینی ترمیم پر بات ہوگی۔ سپریم کورٹ کے 3 ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مزید پڑھیں

جسٹس امین الدین خان آئینی عدالت کے سربراہ مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کو آئینی عدالت کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جسٹس امین الدین خان کی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 175اے اور آرٹیکل مزید پڑھیں