ریڈ لائن اور کے فور منصوبے نے یونیورسٹی روڈ پر کاروبار ٹھپ کردیا

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوگئیں، ریڈ لائن اور کے فور منصوبے نے تمام امور ٹھپ کر کے رکھ دئیے، بیت المکرم مسجد سے اردو سائنس کالج تک سیوریج کا پانی سڑکوں پر الگ جمع ہوگیا، مرکزی سڑک کے ساتھ ساتھ سروس روڈ بھی کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے۔ ایکسپریس نیوز مزید پڑھیں

محراب پور، مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

محراب پور: بھریا روڈ پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکاروں پر ٹیل نہر پر واقع پولیس چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ نائٹ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں پر کیا گیا جن کی شناخت سعید سولنگی اور غلام حسین راجپر کے نام مزید پڑھیں

بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک بند رہے گی، شہری علاقے مستثنی

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک معطل رہے گی، تاہم شہری علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال مزید پڑھیں

27 ویں آئینی ترمیم منظوری کےلیے قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے بل کو پیش کیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر سینیٹر عرفان صدیقی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، اس کے بعد قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے بل کو پیش کرنے کی تحریک مزید پڑھیں

کراچی؛ نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، 2 جاں بحق، 4 شدید زخمی

کراچی: نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں  عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیورسے بے قابوہونے کے بعدایک موٹر سائیکل سوار کو مزید پڑھیں

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 8 کروڑ کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن  کے دوران 8 کروڑ کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس  نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 7 کارروائیوں کے دوران 5 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے مزید پڑھیں

کراچی میں خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت گرنے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں خنکی مزید بڑھ گئی جس کے سبب آٗئندہ چند روز میں درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں خنکی مزید بڑھ سکتی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری کمی سے 16 ڈگری تک مزید پڑھیں

مینا خان آفریدی پبلک سروس کمیشن کے ممبران، چیئرمین کی نامزدگی کیلیے سرچ کمیٹی کی رکن مقرر

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ مینا خان آفریدی کو پبلک سروس کمیشن کے ممبران اور چیئرمین کی نامزدگی کے لیے سرچ کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ 18 میں ڈپٹی کوارڈینیٹر پولیو ایمرجنسی مزید پڑھیں

کے پی میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

پشاور: خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ مذکورہ پابندی وزیراعلیٰ نے کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث عائد کی تھی، کابینہ کی تشکیل کے بعد اب پابندی اٹھالی گئی ہے۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمٰن بنگلا دیش کے دورے پر روانہ

اسلام آباد: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن مختلف مذہبی، اصلاحی اور روحانی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے اور مدارس مزید پڑھیں