قومی ایئرلائن پی آئی اے یورپی یونین کے کارگو آڈٹ میں کامیاب

اسلام آباد: پاکستان اور قومی ائیرلائن کے لیے بڑی خبر ہے کہ  پی آئی اے نے یورپین یونین کے کارگو آڈٹ میں کامیابی حاصل کرلی  ہے۔ یورپین یونین کے کارگو آپریشن کے آڈٹ کرنے والے ادارے اوگاڈا نے پی آئی اے کو تجدید شدہ لائسنس جاری کردیا ہے۔  یاد رہے کہ یورپی یونین ویلیڈیشن کرنے مزید پڑھیں

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کارروائیاں؛ فتنۃ الہندوستان کے 18دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2 کارروائیوں کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں 28 اور 29 اکتوبر کو دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندستان کے 18 دہشت گرد ہلاک کردیے مزید پڑھیں

گوجر خان؛ اسکول ٹیچرز کی جانب سے بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، استاد زیر حراست

راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے علاقے میں اسکول ٹیچرز کی جانب سے بچے پر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، پولیس نے ایک ٹیچر کو تحویل میں لے لیا۔ تھانہ گوجرخان کے علاقے کے نجی اسکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ہاتھ میں ڈنڈا پکڑے ایک شخص ایک چھوٹے مزید پڑھیں

راولپنڈی میں سینیئر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار

راولپنڈی میں سینیئر صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی، صادق آباد پولیس نے تین اجرتی قاتل گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے محسن شاہ، اختر سندھو، قاسم سندھو اور سکندر سندھو سے طاہر نصیر کو قتل کرنے کی سپاری لی تھی۔ ملزمان نے سینیئر صحافی کو قتل مزید پڑھیں

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل 

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل ہوگیا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 31 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کے روز شام 4 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی مزید پڑھیں

وزیر دفاع سے برطانوی ہائی  کمشنر کی ملاقات، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مزید گہرے کرنے، علاقائی سلامتی، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کے رہنما خرم ذیشان  سینیٹر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، کل 136 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ سینیٹ انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کے خرم ذیشان اور اپوزیشن مزید پڑھیں

وزیر اعظم کی سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کی شناخت کےلیے تحقیقات کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والے اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی 3 ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم مزید پڑھیں

وزیراعظم کا ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار کیلیے سعودی عرب بھیجنے کا عندیہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ہزاروں لیبر، ہائی اسکلز اور ہنر مند لوگوں کی ضرورت ہے جس کیلیے میں ایڑھی چوڑی کا زور لگا کر ہزاروں نوجوانوں کو بھیجنے کی کوشش کروں گا۔ اسلام آباد میں منعقدہ پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے مزید پڑھیں

سابق چیئرمین ایف بی آر کے خلاف 16 ارب سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں مقدمہ درج

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل  نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چئیرمین شبرزیدی کے خلاف غیرمجاز طور پر 16 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں سابق چئیرمین ایف بی آر شبرزیدی مزید پڑھیں