MASTUNG: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک راہ گیر شہید اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں راہ گیر اور دیگر مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے پاک افغان بارڈر کے حوالے سے بریف کیا، ایران کے صدر نے پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کے حوالے سے برادرانہ کردار ادا کرنے مزید پڑھیں
ریلوے کا نئے طریقہ کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان ریلوے نے نئے طریقے کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ریلوے حکام نے اس حوالے سے اشتہار جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 11 ٹرینوں کو بڈز کے بجائے اوپن نیلام کیا جائے گا۔ آؤٹ سورس کیے جانی والی ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، مزید پڑھیں
پاکستان کی اسرائیلی جارحیت اور غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت
اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس میں قابض فوج نے مزید فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور حال ہی میں طے پانے والے مزید پڑھیں
بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی سے واپس جانے والا پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار جاوید خان خوجڑی چوکی پر ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد تحقیقات اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پاکستان نے آئی ٹی کی دنیا میں شاندار سنگ میل عبور کرلیا
اسلام آباد: پاکستان نے آئی ٹی کی دنیا میں شاندار سنگ میل عبور کرلیا۔ ایس آئی ایف سی کے ساز گار ماحول کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 2024 میں پاکستانی اپلیکیشن ڈیولپر نے 1,053 موبائل ایپلیکیشنز کی کامیاب لانچنگ کا ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی
کراچی: عالمی سطح پر خالص سونے میں سرمایہ کاری حجم گھٹنے، عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت مضبوط ہونے اور جغرافیائی کشیدگی میں کمی جیسے عوامل سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے، آج عالمی اور مقامی سطح پر سونے مزید پڑھیں
کراچی؛ پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، ملزمان پولیس اہلکار ایف آئی اے کے حوالے
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف علی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی زاہد علی کی عدالت کے روبرو پولیس نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کے بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس سے کتنے ارب وصول ہوئے؟ وکیل کا عدالت میں انکشاف
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر کے ایم سی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔ ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ جون مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائیکورٹ کا جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے محمد وقاص کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کی، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد بخاری، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مزید پڑھیں