پکتیکا میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب خارجی سمیت 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوئے، سیکیورٹی حکام

سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات کو افغانستان کے صوبے پکتیکا میں گل بہادر گروپ کے خلاف کارروائی کر کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق انٹیلیجینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان مؤثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے مزید پڑھیں

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع، پارہ کہاں تک جائے گا؟

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 ڈگری اضافے سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔ شہر مزید پڑھیں

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، کروڑوں کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 5 گرفتار

راولپنڈی: اے این ایف کے ملک گیر کریک ڈاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 5  افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے اور 5 مزید پڑھیں

سندھ میں ماری غازیج سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی: سندھ کے علاقے ماری غازیج سے تیل و گیس کے نئے ذخائر کامیابی سے دریافت کر لیے گئے۔ لسٹڈ کمپنی ماری انرجیز لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو اس کامیابی کے بارے میں بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے۔ خط کے مطابق سندھ کے علاقے ماری غازیج سے تیل و گیس مزید پڑھیں

دہشت گردی کے خاتمے تک افغانستان کے ساتھ تعلقات بحال نہ کیے جائیں، عوام کا مطالبہ

پشاور: افغان طالبان کی جارحیت اوردہشت گردی پر پاکستانی عوام کا شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہریوں نے افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں پاراچنار، وزیرستان، باجوڑ، پشاور، سوات اور چترال سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ پاراچنار مزید پڑھیں

جسٹس  طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل

اسلام آباد: جسٹس  طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی  درخواست پر نئی پیشرفت  سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ  میں کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل مزید پڑھیں

علما،  مذہبی جماعتوں اور تاجربرادری نے انتشاری ٹولے کی  ہڑتال  کی کال مسترد کردی

ملک کے جید علما، مذہبی جماعتوں اور تاجربرادری نے انتشاری ٹولے کی  ہڑتال  کی کال کو یکسرمسترد کردیا۔ تاجر تنظیموں،مذہبی رہنماؤں،علما اورسول سوسائٹی کی طرف سے تحریک لبیک  کی انتشار پر مبنی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اس طرح کی غیر ضروری ہڑتال کی کالوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے مزید پڑھیں

پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی

پاکستان میں رواں سال شدید ترین سردی کی پیش گوئی سے متعلق محکمہ موسمیات نے وضاحت جاری کر دی ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ذرائع سے پھیلائی جانے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں رواں سال پاکستان میں ’’انتہائی سرد مزید پڑھیں

عمران خان سے ملاقات کیلیے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وزارت داخلہ مزید پڑھیں

مہنگائی میں مسلسل اضافہ، مزید 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی: مہنگائی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مزید 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے میں بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتارمیں 0.49فیصداضافہ ہواہے جب کہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر مزید پڑھیں