اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے

اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے۔ وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا۔ مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس بھی سیل مزید پڑھیں

عمران خان اپنے دور میں ایک ہی وقت میں جلاد و فرعون کا کردار ادا کر رہے تھے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، اپنے دور حکومت میں ایک ہی وقت میں جلاد اور فرعون کا رول ادا کر رہے تھے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ماضی مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے ای سی پی نے انتخابی شیڈول کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے مزید پڑھیں

پنجاب سے متعلق تحفظات؛ پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی

اسلام آباد: پنجاب سے متعلق تحفظات کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد  کی ملاقات آج ہوگی۔ ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات آج وفاقی دارالحکومت میں  ہوگی۔ا س سلسلے میں  پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے وفد تشکیل دے دیا ہے، جس میں راجا پرویز اشرف، نیر بخاری، شیری رحمان، ندیم افضل مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ  نے بین الحکومتی تجارتی معاملات پر فیصلوں کی توثیق کردی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ  نے بین الحکومتی تجارتی معاملات پر فیصلوں کی توثیق کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق  اجلاس میں اوورسیز ایمپلائمنٹ اور ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن و ٹریننگ کے مزید پڑھیں

نادرا کے شناخت کے نظام کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے قواعد کا اجرا

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ ریگیولیشن اتھارٹی (نادرا) نے شناخت کے نظام کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے قواعد کا اجرا کر دیا۔ نادرا کے مطابق ان قواعد میں ڈیجیٹل آئیڈینٹیٹی ریگولیشنز اور نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر ریگولیشنز(این ڈی ای ایل) شامل ہیں، ڈیجیٹل آئی ڈی ریگولیشنز کے تحت نادرا ملک مزید پڑھیں

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو واضح برتری

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں غیر حتمی نتیجہ کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید کو 373 ووٹوں کی واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید مزید پڑھیں

فتنۃ الخوارج کی پاک افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھاکر دراندازی کی کوشش ناکام، مہمند میں 50 دہشت گرد ہلاک

فتنۃ الخوارج کی جانب سے پاک افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکیورٹی فورسز نے مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران افغان سرحد سے پاکستان مزید پڑھیں

ملکی معیشت کی ترقی میں دیہی خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد دیہی خواتین کی محنت، جدوجہد اور خدمات کو سراہنا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی دیہی خواتین محنت، محبت، احساسِ ذمہ داری اور قربانی کی بہترین مثال مزید پڑھیں

بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق فضائی حدود بھارت کے لیے 23 اکتوبر تک بند رہے گی۔ نوٹم کے مطابق بھارت کے رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہے گی، بھارتی ایئرلائنز کے مزید پڑھیں