زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید اضافہ

کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 اپریل کو 15 ارب 25 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید پڑھیں

لاہور؛ موٹر سائیکلیں چوری کروانے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

لاہور: شاد باغ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرد و زن پر مشتمل چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان گلی محلوں اور بازاروں میں کھڑی موٹر سائیکل کو ماسٹر چابیوں سے کھول کر فرار مزید پڑھیں

سندھ طاس معاہدے کی معطلی؛ پاکستان نے اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان نے باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا۔ سفارتی ذرائع مزید پڑھیں

شراب سپلائی کا معاملہ؛ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد گرفتار

راولپنڈی: ڈھیری حسن آباد کے علاقے میں الکوحل شراب سپلائی کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کے دو اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار پولیس اہلکار محمد اصغر اور طارق تھانہ آر اے بازار اور ریس کورس میں تعینات ہیں۔ الکوحل شراب سے بھرے ڈرم لاہور سے راولپنڈی سپلائی کیے گئے تھے۔ گرفتار مزید پڑھیں

حکومت کا اہم فیصلہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نئے مشیر قومی سلامتی مقرر

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں یہ ذمہ داری اضافی چارج کے طور پر سونپی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مشیر مزید پڑھیں

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 4 کروڑ 83 لاکھ روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی

اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 4  کروڑ  83 لاکھ روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی۔ ترجمان کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کروڑ 83 مزید پڑھیں

کراچی سے دیگر شہروں کو سپلائی کی جانے والی ممنوعہ ادویات پکڑی گئیں، ملزم گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے لیاری میں چھاپہ کر غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی میں موقع سے ملزم مقبول علی زہری کو گرفتار کیا گیا، ملزم بیرون ملک سے درآمد شدہ غیر رجسٹرڈ ادویات، مزید پڑھیں

بڑے کاروباری شعبوں میں 750 ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف

اسلام آباد: ملک کے بڑے کاروباری شعبوں میں 750 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی تھنک ٹینک پرائم نے پاکستان میں غیرقانونی تجارت پر رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق غیر قانونی تجارت میں تمباکو، دوا سازی، ٹائر، آئل، پیٹرول، ڈیزل اور چائے شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمباکو سیکٹر مزید پڑھیں

اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت گرفتار

لاہور: اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت گرفتار کرلی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق موبائل اسکواڈ بابو صابو  نے  پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک جوڑے کو مشکوک جان کر چیک کیا، جس پر میانوالی میں اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی شادی شدہ لڑکی آشنا مزید پڑھیں

منکی پاکس پھیلاو کے خدشات؛ جمرود میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

پشاور: منکی پاکس پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقے غنڈی پمپ ہاوس میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راو نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ ڈی سی اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون 12 دن کے لیے نافذ کیا گیا ہے اور اس دوران مزید پڑھیں