مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچیں۔ ان کے والد نواز شریف نے انہیں جاتی امرا سے رخصت کیا۔ عمرہ پر ان کی بچوں کے مزید پڑھیں

غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج، لاہور میں امریکی قونصل خانے کے باہر مارچ

لاہور: غزہ میں امریکی تعاون سے جاری اسرائیلی دہشت گردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنا پر امن احتجاج مزید پڑھیں

حکومت کا مہنگائی کی شرح کم ہونے کا دعویٰ؛ ایک ہفتے میں 11 اشیا مزید مہنگی

اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔   ملک میں 2ہفتے مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 0.35 کمی واقع مزید پڑھیں

وزارت داخلہ کا ملازم لاپتا؛ وفاقی و صوبائی حکومتوں  سے جواب طلب

پشاور: وزارت داخلہ کا ملازم لاپتا ہونے کے کیس میں عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں وزارت داخلہ کے ملازم کے لاپتا ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی ، جس میں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت مزید پڑھیں

یوٹیلیٹی اسٹورز کے 6 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے سبب یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری رک گئی، آڈٹ مکمل ہونے پر نجاری ہوگی، 5 ہزار مستقل ملازمین کو سرپلس پول بھیجا جائیگا، چھ ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز فارغ ہوجائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی مزید پڑھیں

وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کردی، پی پی پی کا کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کا اعلان

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پی پی پی سندھ کے مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ نے بھی بینکوں کی اضافی آمدن پر ٹیکس سے متعلق حکم امتناع ختم کردیا

اسلام آباد: سندھ ہائی کورٹ کے بعد آج لاہور ہائی کورٹ نے بھی بینکوں کی اضافی آمدن (ونڈ-فال) پر ٹیکس کے حوالے سے حکم امتناع کی درخواست خارج کردی، آج قومی خزانے کو 8.4 ارب روپے کا فائدہ ہوا جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 31.5 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ ایکسپریس نیوز مزید پڑھیں

پاکستان میں 70 سے 80 فیصد دہشتگردی افغانستان سے ہوئی، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 70 سے 80 فیصد دہشتگردی افغانستان سے ہوئی۔ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹدیزمیں  علاقائی و صوبائی سیکورٹی چیلنجز میں توازن کے موضوع پر منعقدہ سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا سیکورٹی خطرات کے خلاف مزید پڑھیں

ویزا فراڈ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزمان کی شناخت ساجد محمود ، محمد افضل اور وسکین احمد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو کھاریاں اور گجرانوالہ مزید پڑھیں

باپ کی ڈانٹ پر ناراض 11 سالہ بچہ 3 دن سے لاپتا، پولیس تلاش کرنے میں ناکام

کراچی: شہر قائد میں لاپتا 11 سالہ بچے کو 3 دن گزر گئے، پولیس تاحال تلاش کرنے میں ناکام ہے۔ ایکسپریس نیوز کے  مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9سے 11سالہ بچہ محمد زین لاپتا  ہوا، جس کے اغوا کا مقدمہ ملیر کینٹ تھانے میں  درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق بچہ18مارچ کو مزید پڑھیں