وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں پولیس کو مستحکم کرنے کے لئے اور اس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لئے ساڑھے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات دیے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس ہوا، چیف سیکرٹری، مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کراچی کیلیے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے
کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے اہم مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کا اعلان تفصیلی مشاورت کے بعد شیڈول کے مطابق اپنے دورہ کراچی میں کریں گے، اس ترقیاتی پیکیج کا حجم 10 ارب سے 50 ارب روپے تک یا اس سے مزید پڑھیں
جعفر ایکسپریس حملہ اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق عمران خان کا بیان سامنے آگیا
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کردی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بانی سے وکلا کی ملاقات ہوئی ہے، مزید پڑھیں
2018ء میں بننے والی نااہل حکومت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے ثمرات کو ضائع کیا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018ء میں بننے والی نااہل حکومت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حاصل ہونے والے ثمرات کو ضائع کیا۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے قومی نوعیت کے اہم اجلاس میں حزب اختلاف کی عدم شرکت کو افسوسناک مزید پڑھیں
حکومت سندھ کا 22 مارچ کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
کراچی: حکومت سندھ نے 22 مارچ کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 21 رمضان المبارک بمطابق 22 مارچ 2025 یوم علیؓ کے سلسلے میں صوبے میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 151 ارب کے6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
اسلام آباد: سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی)نے مجموعی طور پر 151 ارب 32 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کے6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، جن میں سے 140.129 ارب روپے مالیت کے دو منصوبے ایکنک کو بھیج دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی)کا اجلاس منگل کووفاقی مزید پڑھیں
گورننس کے خلا کو کب تک افواج پاکستان اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں گورننس بہتر کرنے اور مملکت پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے، ہم کب تک ایک سوفٹ اسٹیٹ کی طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے، گورننس کے گیپس کو کب تک افواج پاکستان اور شہداء کے خون سے بھرتے مزید پڑھیں
مصطفی عامر کا مقدمہ ختم؛ اے این ایف نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد مصطفی عامر (مرحوم) کا مقدمہ ختم کردیا گیا۔ منشیات کیس میں ایس ایچ او اے این ایف نےمقتول مصطفی عامر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات پیش کیں، جس میں مصطفی عامر کا نام عامر عرف تیمور مزید پڑھیں
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
لاہور: معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جاتی امرا رائیونڈ پہنچے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر ذاکر نائیک جاتی امرا رائیونڈ سے واپس روانہ مزید پڑھیں
لاہور ایئرپورٹ پر جدہ سے آئے مسافر سے لاکھوں مالیت کی اسمگل شدہ ادویات برآمد
لاہور: کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے کینسر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ میں استعمال ہونے والی لاکھوں مالیت کی ادویات کو برآمد کر لیا۔ ترجمان کسٹم حکام کے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز ایس وی مزید پڑھیں