خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود، بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برف باری کاامکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرابرآلود رہے گا جب کہ بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برف باری کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چترال،دیر،سوات،شانگلہ،کوہستان،باجوڑ،مہمند،تورغر،بٹگرام،ہری پورمیں تیز بارش کاامکان ہے،  مانسہر ہ،ایبٹ آباد،صوابی،مردان،پشاور،چارسدہ،نوشہر ہ،کوہاٹ میں بھی بارش کاامکا ن ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید پڑھیں

پاکستان سے معاہدے پر پیشرفت ہوئی، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق فنڈز بھی دیے جاسکتے ہیں، آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدے پر پیشرفت ہوئی ہے موسمیاتی تبدیلیوں پر ممکنہ طور پر فنڈز بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ پہلے مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2  الگ الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  14-15 مارچ  کو صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں نو خوارج مارے گئے،  خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس مزید پڑھیں

پی آئی اے کے جہاز کا غائب ہونے والا پہیہ کراچی ایئرپورٹ سے مل گیا

کراچی: اڑان کے بعد پی آئی اے کے طیارے سے ٹوٹ کرگرنے والا لاپتا وہیل کراچی ایئرپورٹ رن وے سے متصل جہازوں کے پارکنگ ایریا سے مل گیا۔ طیارہ سازکمپنی ایئربس نے پی آئی اے سے رابطے کے بعد  تیکنیکی نوعیت کی پیچیدہ تحقیقات کا آغازکردیااورطیارے کی سابقہ اڑان سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مزید پڑھیں

4 ارب سے زائد سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ گرفتار

کراچی: ریجنل ٹیکس آفس نے 4ارب 20کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا۔ چیف کمشنر آر ٹی او ون ڈاکٹر فہیم محمد کے مطابق ملزم بلال امام کے خلاف آر ٹی او ون میں ایک ارب 90کروڑ روپے جب کہ لارج ٹیکس آفس میں 2ارب 30کروڑ روپے مالیت کے مزید پڑھیں

طورخم سرحد کی بندش؛ 5ہزار سے زائد ٹرک بشمول خراب ہونے والی اشیاء سمیت پھنس گئے

کراچی: طورخم سرحد کی بندش اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر ٹیکس کا نفاذ پاکستان اور افغانستان کو تجارت و معاشی نقصان کا باعث بن گیا ہے۔ افغان سرحدی چوکی کی تعمیر کے تنازع کے باعث طورخم سرحد 21فروری 2025 سے بند ہے، جس کی بندش سے ٹرانزٹ کا سامان لے جانے والے 5ہزار سے زائد ٹرک مزید پڑھیں

لاہور؛ شہری پر تشدد، نجی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی، دفاتر سیل

لاہور: پنجاب کے محکمہ داخلہ نے بیجنگ انڈر پاس میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کے واقعے پر کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے دفاتر عارضی طور پر سیل کردیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز مزید پڑھیں

روزگار کے مواقع؛ سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا، جس کے ذریعے شہریوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور بزنس کمیونٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت مزید پڑھیں

جہاں پی ٹی آئی کا فسادی ٹولہ ہو وہاں قومی اتحاد مشکل ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جہاں پی ٹی آئی کا فسادی ٹولہ ہو وہاں قومی اتحاد مشکل ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا، مگر جہاں پر تحریک انصاف کا فسادی ٹولہ بیٹھا ہو، جو مزید پڑھیں

کے پی اور بلوچستان کی صورتحال پر حکومت اور اداروں کو قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوبی وزیرستان میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن مزید پڑھیں