کراچی: بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کولوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر3 پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
دو ماہ قبل زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے ننھے صارم کے والدین کا پولیس کیخلاف احتجاج
کراچی: دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے ننھے صارم کے قاتل کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، مقتول صارم کےوالدین کا ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے باہر احتجاج، پولیس اہلکاروں نے احتجاج سے روکنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق ننھا صارم 7 جنوری کو مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا کابینہ نے کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور کرلیا
پشاور: خیبرپختونخوا کی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، بل میں منشیات کی خرید وفروخت، کاروبار اور اسمگلنگ پرالگ الگ سزاؤں کا پہلی مرتبہ تعین کیا گیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل وزیر برائے ایکسائز اینڈ انسداد منشیات خلیق الزماں نے پیش مزید پڑھیں
آٹھ ماہ میں تجارتی خسارہ 15 ارب 78 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
اسلام آباد: رواں مالی سال 2024-25کے پہلے8 ماہ (جولائی تا فروری)کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 6.33 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ارب 78 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، گذشتہ ماہ (فروری2025) کے دوران ملکی برآمدات میں 17.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ (فروری) مزید پڑھیں
سویلینز ٹرائل؛ اے ٹی سی ملزمان حوالگی کی کمانڈنگ افسر کی درخواست مسترد کرسکتی تھی، جسٹس جمال
اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے بعد ملزمان آرمی ایکٹ کے تابع ہوگئے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق مزید پڑھیں
اکوڑہ خٹک دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت، عوام کو معلومات دینے پر پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی مزید پڑھیں
راولپنڈی؛ 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، 10 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات برآمد
راولپنڈی: صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے 10 لاکھ سے زائد مالیتی طلائی زیورات اور مسروقہ رقم 1 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کرلی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان سے شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے 3 موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا مزید پڑھیں
فارمیسی سے دودھ کے ڈبے چرانے والا گروہ سرگرم، وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
فارمیسی سے دودھ کے ڈبے چرانے والا گروہ سرگرم ہے جس کی وارداتوں کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ گروہ میں ایک خاتون سمیت تین مرد شامل ہیں۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ گروہ میں شامل چور پہلے دوکان میں داخل ہوتے مہنگی ادویات اور بچوں کا مزید پڑھیں
رواں برس صدقہ فطر کی کم سے کم مالیت کیا ہے؟ معروف عالم دین کا بیان سامنے آگیا
معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ رواں برس صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مالیت 240روپے فی کس ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفّارہ ادا کریں۔ مزید پڑھیں
وائلڈ لائف کی جھنگ اور تونسہ بیراج میں کارروائی، 5 آبی پرندے اور ریچھ برآمد
لاہور: محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے جھنگ اور تونسہ بیراج کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نایاب نسل کے 5 آبی پرندوں (نیل بلائی) اور ریچھ کو غیرقانونی قبضے سے برآمد کروا لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جنگلی جانوروں اور نایاب پرندوں کی حفاظت اور فروغ کے وژن پر عمل درآمد جاری مزید پڑھیں