ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعد رفیق نے فواد چودھری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بے بنیادالزامات پر فواد چودھری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سعد رفیق کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے رہنمافواد چودھری کو میڈیا ٹاک میں جھوٹے الزامات لگانے پر پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے، ان کا کہناتھا کہ فوادچودھری نے 22فروری کوجھوٹے الزامات لگائے،پی ٹی آئی رہنما قوم کے سامنے غیرمشروط معافی مانگیں،اگر فواد چودھری نے 14 دن میں معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں ۔
سعد رفیق نے کہا ہے کہ فواد چودھری!اپنے الزامات ثابت کرو یا معافی مانگو۔یا عدالت میں ہتک عزت کے دعویٰ کا سامنا کرو۔
وزیرریلوے کا کہناتھا کہ آئین ہر شخص کو عزت اور ساکھ کی حفاظت کی اجازت دیتا ہے،کسی شخص کو حق نہیں قانونی وجہ کے بغیر ہتک آمیز بیانات دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں