ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ، نعیم الحق بھی میدان میں آگئے

اپنے ایک ٹویٹ میں نعیم الحق نے کہا کہ ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے اور فواد چوہدری کو وزیر اعظم عمران خان کا ترجمان مقرر کیے جانے کی حالیہ افواہیں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ پی ٹی آئی کے مخالفین پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے اس طرح کی گمراہ کن خبریں پھیلاتے رہتے ہیں ، مخالفین کے ان حربوں سے ہم اچھی طرح واقف ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ان کی جگہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیر اعظم کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔ یہ بھی دعوے کیے جارہے تھے کہ فواد چوہدری کے پاس وزارت بھی رہے گی اور وہ ترجمانی کا فریضہ بھی سنبھالیں گے۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں