ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوئٹرپرفہد مصطفیٰ اورشاہد آفریدی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

کراچی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرپرپاکستانی کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اوراداکارفہد مصطفیٰ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

گزشتہ روزٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ’’آسک لالہ‘‘ سیشن کے دوران اپنے چاہنے والوں سے خوب باتیں کیں اور ان کے جوابات دیے۔ تاہم ’’آسک لالہ‘‘سیشن کے دوران شاہد آفریدی کے ایک بہت ہی اسپیشل مداح بھی موجود تھے جنہوں نے ان سے اپنے دل کی بات کی۔

یہ مداح کوئی اورنہیں بلکہ اداکار فہد مصطفیٰ تھے جنہوں نے لالہ سے سوال کرتے ہوئے کہا ’’آپ مجھے کب کال کریں گے‘‘۔ جس پر شاہد آفریدی نے نہایت دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ’’جب آپ آسمان سے زمین پرآئیں گے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی آفریدی نے مسکراتے ہوئے کہا ہم جلد ہی بات کریں گے۔

اس سیشن کے دوران دیگرلوگوں نے بھی شاہد آفریدی سے بڑے دلچسپ سوال کیے۔ ایک مداح نے پوچھا لالہ کڑھائی یا بریانی؟ جس پر انہوں نے کہا بریانی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں