ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمرانوں کو مزید وقت دیا تو وہ ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیں گے، مولانا فضل الرحمان 

پشاور: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تمام طبقات موجودہ حکمرانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرچکے اور ہماری جنگ ملک دشمن پالیسی سازوں سے ہے۔

جے یو آئی (ف) کی صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں پرامن احتجاج کررہے ہیں، آئین کی اسلامی شقوں کا تحفظ، دوبارہ انتخابات، اور وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا مشترکہ بیانیہ ہے جس پر سب نے اتفاق کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، تمام طبقات حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، حکمرانوں کو مزید وقت دیا گیا تو وہ ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیں گے، دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں، وہ آزاد مارچ میں شریک ہوں گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اور حکومت کشمیر پر اپنا مقدمہ پیش کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، کشمیر پر خفیہ سودے بازی سے ہمیں قریبی دوست ممالک کے ووٹ بھی نہ ملے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں