ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری کے نااہل ہونے کا امکان

وفاقی وزیر فواد چوہدری نااہل قرار دینے کی درخواست کو لے کر پریشان ہیں
دوستوں سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے‘ معروف صحافی ہارون رشید کا دعویٰ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نااہل ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ نگار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو نااہل قراردینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔جب کہ قانون دانوں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے نااہل ہونے کا امکان موجود ہیں۔عدالت کا فیصلہ ہے جو بھی آ جائے،تاہم لگتا ہے کہ فواد چوہدری نااہل ہو جائیں گے۔فواد چوہدری اس حوالے سے کافی پریشان ہیں اور دوستوں سے مشورے کر رہے ہیں جب کہ کچھ مشورے تو ایسے ہیں جو ٹی وی پر بتائے بھی نہیں جا سکتے۔تاہم فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن ان کے نا اہل ہونے کا امکان موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں