ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہوش حیات بچیوں سے مشقت کے خلاف میدان میں آگئیں

 کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات بچیوں سے مشقت کے خلاف میدان میں آگئیں۔

مہوش حیات نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے نوجوان بچیوں کے حقوق کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ کیا کم عمر بچیوں سے مشقت لینا دراصل ذاتی نہیں؟ کیا یہ عمر اُن کے کام کرنے کی ہے یا پڑھنے ، ہنسنے اور کھیلنے کی؟۔

مہوش حیات نے مطالبہ کیا کہ بچیوں پر کام کا بوجھ نہ ڈالیں، ان بچیوں سے اُن کا بچپن نہ چھینیں کیوں کہ پاکستان کا آئین ہر بچے کو ذہنی اور جسمانی اور تعلیمی حق فراہم کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ بچوں سے مشقت لینا قابل سزا جرم ہے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئیے بچوں سے مشقت سے انکار کریں۔

یہ پڑھیں: مہوش حیات لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر مقرر

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی اداکارہ مہوش حیات کو حکومت پاکستان کی جانب سے لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں