ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طاہر اشرفی نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کے تیر بر سادیئے

126 دن دھرنے کے بعد نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا تھا مولانا ان کی پشت پر تھے
مولانا کے دھرنے کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے
ہم مدارس کے طلبا کو کسی صورت بھی جلسے میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، گفتگو
گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین مولانا طاہر اشرفی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر برس پڑے۔گوجرانوالہ میں علما مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ 126 دن کے دھرنے کے بعد نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا تھا اور مولانا ان کی پشت پر کھڑے تھے کہ دھرنے کی وجہ سے استعفیٰ نہیں دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ مولانا سمجھدار سیاستدان ہیں، انتہا پر نہیں جائیں گے اور مذاکرات سے راستہ نکل ا?ئیگا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مدارس کے طلبا کو کسی صورت بھی مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں