ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قوم مررہی اور حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے ڈرامے کررہی ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم مررہی ہے اور حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بھونڈے ڈرامے کررہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ایم ڈی سی ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے نیا آرڈیننس مسترد کردیا، ان کا کہنا تھا کہ اتوار کے دن چوروں کی طرح پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) ختم کی گئی، پارلیمان کے بجائے ایوان صدر کو آرڈیننس جاری کرنے کے لئے ربڑسٹیمپ کے طورپر استعمال کرنا قابل مذمت ہے، مینڈیٹ چور حکومت فسطائی سوچ رکھتی ہے، ورنہ پارلیمان کا راستہ اختیار کیا جاتا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ قوم مررہی ہے اور حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بھونڈے ڈرامے کررہی ہے، نالائق، نااہل، چور اور جھوٹی حکومت ”ڈائیورٹ اینڈ رول“ پر چل رہی ہے، مفت دوائی، ٹیسٹ ختم، اب اسپتالوں کی نجکاری سے غریب کی زندگی سے کھیلنے کی سازش ہورہی ہے، ڈینگی70 ہزار سے زائد افراد پر حملہ کرچکا، سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں، عمران صاحب کو میڈیا کی گردن دبانے کی فکر ہے، پولیو پروگرام میں تاریخی کرپشن پر عمران صاحب کی آنکھیں نیب کی طرح بند ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جاتے ہیں، چوروں کی طرح جی آئی ڈی سی کے ذریعے چہیتوں کے 300 ارب معاف کئے جاتے ہیں، مہنگائی 3 سے 13 فیصد ہوگئی، ایک سال میں تاریخی 11000 ارب سے زائد قرض لئے، قومی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.4 فیصد ہوگئی، گاڑیوں کے کارخانے، صنعتیں، فیکٹریاں، دکانیں بند، لاکھوں بیروزگار، سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر توجہ ہٹاؤ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں