ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم کا مطالبات پورے نہ ہونے پر وزیراعظم سے تحفظات کا اظہار

فواد چوہدری کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا‘ پارٹی دفاتر دوبارہ کھولنے اور لاپتا کارکنان کی بازیابی کے مطالبات دہرا دئیے
جس بنیاد پر حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی ان مسائل پر بات ہوئی ،خالد مقبول کی سربراہی میں وفد کی وزیراعظم سے ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے فواد چوہدری کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا اور پارٹی دفاتر دوبارہ کھولنے اور لاپتا کارکنان کی بازیابی کے مطالبات دہرا دئیے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، وفد میں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، وسیم اختر، فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار شامل تھے، ملاقات میں اتحادی جماعت کے تحریری معاہدے پر عمل درآمد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا جب کہ پارٹی دفاتر کی واپسی اور لاپتا کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ بھی دہرایا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیاتی اختیارات، آرٹیکل 140 اے کے اطلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے لیے ترقیاتی پیکیج جلد جاری کیا جائے۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جس بنیاد پر اس حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی ان مسائل پر بات ہوئی ہے، ہم نے وزیراعظم کے سامنے کیسز ختم کروانے، شہری علاقوں کے مسائل رکھے اور حیدرآباد یونیورسٹی کے افتتاح کا مطالبہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں