ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فورس نے2 پاکستانی ماہی گیر اغواء کرلئے‘کشی بھی ضبط

بھارتی فورسز کی سرکریک میں گھس کردیگر ماہی گیروں کو بھی پکڑنے کی کوشش
ماہی گیروں کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا‘ میڈیا رپورٹس
سجاول (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سیکورٹی فورس نے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکریک میں گھس کر 2 ماہی گیر اغواء کرلیے اور کشی بھی ضبط کرلی۔میڈیا ذرائع کے مطابق مغوی ماہی گیر احمد ولد صالح تیمور اور حمزہ تیمور کا تعلق ضلع سجاول کی تحصیل جاتی کے علاقے گجو بارڑی کے گاؤں جڑیو تیمور سے ہے۔بھارتی فورسز نے دیگر ماہی گیروں کو بھی پکڑنے کے لیے ان کا تعاقب کیا۔ماہی گیروں کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔ دوسری جانب انصار برنی انٹر نیشنل ٹرسٹ کے سربراہ اور سابقہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی اور فشر فورک رہنما نور محمد تیمور نے واقعے پراحتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اہلکاروں کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرکے غریب ماہی گیروں کو گرفتار کرنا اور انہیں کئی برس تک جیلوں میں قید کرنا کون سا قانون ہے۔رہنمائوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کے پے درپے پیش آنے والے واقعات کا نوٹس لیا جائے اور ضلع سجاول و ٹھٹھہ کے گرفتار دیگر62 ملاحوں کی آزادی کے لیے فوری اقدام کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں