ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناجائز حکومت کو گھر جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ یہ ناجائز حکومت ہے اور انہیں گھر جانا ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الٰہی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے مابین ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور آذادی مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم عوامی طاقت ساتھ لےکر چل رہے ہیں اور عوام کے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، پورے ملک نےاسلام آباد میں مارچ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، پہلی مرتبہ آزادی کا احساس قوم کے ذہنوں میں ہے، حکمرانوں کو واپس ان کے گھر بھیج کرہی دم لیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کے نام پر بلیک میل نہ کیا جائے، عمران خان خود بیرونی ایجنٹ ہیں، وہ کشمیر کے ماموں یا چاچو نہ بنیں ہم کشمیر کے محافظ ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ یہ ناجائزحکومت ہے اور انہیں گھر جانا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں