ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے، پنجاب حکومت کی تصدیق

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو معمولی ہارٹ اٹیک ہوا ہے تاہم ان کے پٹھے متاثر نہیں ہوئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کو گزشتہ رات انجائنا کی تکلیف ہوئی، معمولی ہارٹ اٹیک ہوا، ڈاکٹروں نے بروقت علاج کیا، ان کے پٹھے متاثر نہیں ہوئے، نواز شریف کی پہلی اوراب کی ای سی جی میں فرق نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کے آج ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ان کی بیماری کی تشخیص ہوگئی، ان کا علاج جاری ہے، نوازشریف کے خون میں پلیٹ لیٹس 45 ہزار ہوگئے ہیں، ان کا بون میرو نظام ٹھیک کام کررہا ہے، (ن) لیگ والوں کو نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں