ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کی فضل الرحمن کیخلاف بغاوت کی کارروائی کی مخالفت

لاہور: وفاقی حکومت نے فضل الرحمن کیخلاف بغاوت کی کارروائی کی مخالفت کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمن کا مارچ روکنے اور اشتعال انگیز تقاریر پر ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کی متفرق درخواست کی سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے فضل الرحمن کی توہین آمیز تقاریر کا ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت اس پیش کردہ ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز کو عدالتی فائل کا حصہ بنانے کا حکم دے۔

عدالت نے مولانا فضل الرحمن کی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز کو عدالتی فائل کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔ وفاقی حکومت کے وکیل اسرارالہی نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مظاہرین کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے پر وفاقی حکومت کارروائی کرے گی۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی اور اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے لگانے کی ہدایت کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں