ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا کا آزادی مارچ اپنی منزل اسلام آباد پہنچ گیا

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ایکسپریس وے کے ذریعے اپنی منزل اسلام آباد پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور آزادی مارچ کے شرکاء نے 27 اکتوبر کو ملک کے مختلف حصوں سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کیا تھا اور انہیں 31 اکتوبر یعنی آج اسلام آباد میں داخل ہونا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی رہبر کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے کہ اپوزیشن اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔

حکومت کی جانب سے جاری این او سی کے مطابق آزادی مارچ میں 18 سال سےکم عمر بچے شرکت نہیں کریں گے، مارچ قومی املاک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچائے گا، آزادی مارچ کے شرکا سٹرکیں اور راستے بند نہیں کریں گے، شرکاء کسی سرکاری عمارت میں داخل نہیں ہوں گے۔

این او سی کے مطابق آزادی مارچ کے شرکاء تمام شرائط کی سختی سے پاسداری کریں گے، کسی سیاسی جماعت کے جھنڈے اور پتلے نہیں جلائےجائیں گے، ریاست، مذہب اور نظریاتی مخالف نعرےبازی اور تقاریر نہیں ہوں گی۔ این او سی میں خبردار کیا گیا ہے کہ مذکورہ شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی اور این اوسی منسوخ سمجھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں