ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آلودگی کا خاتمہ ناقص کوئلہ جلانے والی فیکٹری سیل

اسٹیل ٹائون تھانے کی حدود میں قانون برائے تحفظ ماحول کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی تھی
غیر قانونی فیکٹری میں مختلف پارٹس بنائے جاتے تھے، ادارہ تحفظ ماحولیات نے سامان بھی ضبط کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ تحفظ ماحولیات (سیپا) نے آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران جمعہ کو سیپاریجنل آفس کراچی کی مانیٹرنگ ٹیم نے ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر عاشق علی لانگاہ کی سربراہی میں اسٹیل ٹائون تھانہ ضلع ملیر کی حدود میں غیر قانونی طور پر بطور ایندھن ناقص کوئلہ جلانے والی فیکٹری کو مقامی پولیس کی مدد سے سربمہر کردیا فیکٹری غیر معیاری کوئلے کو جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے میں ملوث پائی گئی تھی جو سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحول2014 ء کی کھلی خلاف ورزی ہے غیر قانونی فیکٹری مختلف پارٹس بناتی تھی جس کے پیداواری عمل سے سنگین فضائی ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی تھی فیکٹری سربمہر کرنے سے قبل وہاں ضبط کیا گیا سامان تھانے میں جمع کرایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں