ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملازمین کی ہڑتال :جنوبی افریقن ائیر لائنز کی تمام پروازیں منسوخ

جنوبی افریقہ کی قومی  ائیر لائن نے ملازمین کی ہڑتال کے باعث تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔

ائیر لائن کمپنی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملازمین  کی 2 لیبر یونینوں  کی طرف سے ہڑتال کے فیصلے  کے بعد جمعے اور ہفتے کی تمام اندرون اور بیرونِ ملک پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی دیگر فضائی کمپنیاں اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گی۔

علاوہ ازیں مسافروں کو ائیر پورٹ جانے سے قبل دوبارہ سے بکنگ کروانے کے بارے میں متنبہ کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مالی مسائل  میں مبتلا جنوبی افریقہ کی قومی اور پرچم بردار فضائی کمپنی SAAمالی مسائل کی وجہ سے تنظیمِ نو کے دوران  900 افراد کو ملازمت سے برطرف کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ SAA کو بھاری قرضے کے بوجھ کا سامنا ہے۔ کمپنی  سال 2011 سے اب تک خسارے میں جا رہی ہے جس کی وجہ سے لیبر یونینوں کے ساتھ تنخواہوں میں اضافے  کے بارے میں بھی  کوئی سمجھوتہ طے نہیں کر پا رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں