ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نے اردوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے دوران ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم طویل عرصے سے دوست ہیں اور شاید پہلے دن ہی سے دوست ہیں۔ ٹرمپ نے صدر اردوان اور ان کی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر اردوان کے بہت گرویدہ ہیں اور دونوں مہمان انتہائی قابل احترام ہیں۔ دوسر ی جانب صدر اردوان کی جانب سے ٹرمپ کی باتوں پر کوئی خاص رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے بات چیت کو سودمند اور تعمیری قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ نیٹو اتحادی ہونے کے ناتے دونوں ممالک اپنے اختلافات کو حل کرلیں گے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافی امور پر اتفاق نہیں ہو پایا،جن میں روس سے ایس 400کی خریداری، امریکا میں موجود فتح اللہ گولن، شام میں عسکریت پسند کردوں کا انخلا اور آرمینا میں نسل کشی کا الزام شامل ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انقرہ کی روس سے میزائل دفاعی نظام ایس400 کی خریداری سے امریکا کے لیے خطرات پیدا ا ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ آرمینیا کے حوالے سے امریکی ایوان نمایندگان کے فیصلے نے ترک قوم کو مایوس کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں