ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توہین عدالت کی اپیل پر وائس چیئرمین  واسا کو نوٹس جاری

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر وائس چیئرمین واسا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ فاضل عدالت نے عابد صدیق کی درخواست پر سماعت کی ۔جس میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت کے حکم پر درخواست گزار کو ملازمت پر بحال کیا گیا تاہم محکمہ کی جانب سے بحالی کے بعد پانچ ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کی گئیں ۔ عدالت سے رجوع کرنے پر
فوری تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ۔عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے،استدعا ہے کہ وائس چیئرمین واساکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
توہین عدالت اپیل

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں