ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب سے دو مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

پنجاب کے ضلع بہاولپور کے چولستان ریگستان سے مبینہ طور پر 2 بھارتی مشکوک شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی شہریوں کی شناخت پرشانت وائندم ولد بابو راو وائندم اور وری لال ولد صوبی لال کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی آر کے مطابق پرشانت کا تعلق بھارتی ریاست حیدر آباد جبکہ وری لال کا تعلق ریاست مدہیہ پردیش سے ہے۔

دونوں شہری بغیر پاسپورٹ اور دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور ان کے خلاف کنٹرول آف انٹری ایکٹ 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں