ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کادورہ تہران‘ہم منصب میجر جنرل محمد حسین ے ملاقات

راولپنڈی،تہران(صباح نیوز) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے۔آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران علاقائی امن و استحکام کی کوشش پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک ایران بارڈر سیکورٹی میکانزم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔3 روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ سیکورٹی فورسز سے معاشرتی اورمعاشی ترقی ممکن ہوئی۔ دیرپا امن واستحکام کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں