ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وقارعلی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا نام روشن کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (جسارت نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک اور اعزاز نوجوان سپوت ڈیرہ وقار علی شاہ نے 33 ویں قومی کھیل پشاور تائی کوانڈو میں سونے کا تمغہ جیت کر اپنے شہر کا نام روشن کردیا ۔ پشاور میں ہونے والی 33 ویں قومی کھیل تائی کوانڈو مقابلوں میں ڈیرہ کے سپوت علی موبائل ڈیلر کے اونراکبرعلی شاہ کے ہونہار فرزند وقار علی شاہ نے سونے کا تمغہ جیت کر ڈیرہ اسماعیل خان اور اپنے والدین کا نام پورے پاکستان میں روشن کردیا۔ وقار علی شان نے فائنل مقابلوں میں ملک کے بہترین تائیکوانڈو ماسٹرز کو سخت مقابلہ کے بعد شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کر سرزمین ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے باسیوں کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ڈیرہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے وقار علی شاہ کو سونے کا تمغہ جیتنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وقار علی شاہ نے گولڈ میڈل جیتنے کے اعزاز کو اللہ تعالی کا فضل وکرم والدین کی دعائیں اور اپنے اساتذہ اور سینئر کی محنت اور حوصلہ افزائی کو قرار دیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں