ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نواز شریف فوبیا سے باہر نکلیں اور کچھ کرکے دکھائیں، احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نواز شریف فوبیا سے باہر نکلیں اور کچھ کر کے دکھائیں اگر آپ کچھ کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عمران خان کو مسٹر پرائم ڈس انفارمر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ایئر ایمبولینس کے اسی حصے کی تصاویر دیکھیں جو وہ دیکھنا چاہتے تھے اس ایئر ایمبولینس کا دوسرا حصہ جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف فوبیا سے باہر نکلیں اور کچھ کر کے دکھائیں اگر کچھ کر سکتے ہیں، یا ملک کی 22 کروڑ عوام پر رحم کھائیں جو آپ کی لاعلمی، ناتجربہ کاری اور جھوٹ کی وجہ سے بھگت رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں