ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ثابت ہوگیا عمران خان نالائق تھے، ہیں اور رہیں گے، مریم اورنگزیب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج کے دن ثابت ہوگیا کہ عمران خان نالائق تھے، نالائق ہیں اور نالائق ہی رہیں گے۔آرمی چیف مدت ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم کے بیان پر اپنے رد عمل میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج کے دن ثابت ہوگیا کہ عمران خان نالائق تھے، نالائق ہیں اور نالائق ہی رہیں گے ،ان کی نالائقی کی سپریم کورٹ نے بھی بار بار نشاندہی کی لیکن وہ ہمیشہ کی طرح اپنی نالائقی اور نااہلی کا بوجھ دوسروں پر ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جن پر ملک کو لوٹنے کا الزام لگایا، وہ ان پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر پائے، البتہ قوم کے سامنے ہر روز، ہر منٹ اور ہر سکینڈ آپ اپنی نالائقی، جھوٹ اور نااہلی ثابت کررہے ہیں، ان جیسے تاریخی نالائق اور نااہل کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں