ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارودی مواد  لے جانے والی افغان خاتون  ساتھیوں سمیت گرفتار

خیبر پختنخوا کےصوبائی دارلحکومت پشاور میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بس اسٹینڈ سے افغان خاتون کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ افغان مہاجرخاتون خام بارودی مواد لاہور لے جا رہی تھی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون کے اہل خانہ اور 8 ساتھوں کو گرفتارکرلیا ہے جنہیں مزید تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی پشاورشعیب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پشاور میں خفیہ معلومات پر اہم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ،گرفتار خاتون نے پشاور میں پلان کی ناکامی پر بارودی مواد لاہور منتقل کرنے کی کوشش کی،اسے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ اس گروہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں