ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدین، پاک فوج کا نہر پر فوری پل بنانے کا اعلان

بدین: گوٹھ سونو سیال کے قریب بہنے والی نہر پر پل نہ ہونے کے باعث بچوں کو اسکول جانے کے لیے لکڑی کے بنے کمزور پل پر سے گزرنے کی خبر روزنامہ ایکسپریس میں شائع ہونے اور ایکسپریس نیوز میں نشر ہونے پر پاک فوج نے نوٹس لے لیا اور فوری طور پر مذکورہ مقام پر پل کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔

پاک آرمی کی ٹیم گوٹھ سونو سیال پہنچ گئی ۔ جوانوں نے اسکول کے بچوں کی نہر پار کرنے میں مدد بھی کی۔ میجر آصف علی نے کہا کہ بچوں کو اسکول جانے کے لیے خطرناک مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔

پاک فوج جلد یہاں نہر پر پل تعمیر کر کے بچوں اور مقامی دیہات کے باشندوں کو محفوظ راستہ فراہم کرے گی۔ اس موقع پر گاؤں کے افراد نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور دیرنیہ مسئلے کے حل کی یقین دھانی پر دلی مسرت کا اظہارکیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں