ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صرف عوامی طاقت سے اقتدار میں آئینگے‘یوسف رضا گیلانی

راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے وہ صرف عوامی طاقت سے ہی اقتدار میں آئے گی، جمہوریت پر شب خون نہیں ماریں گے، آصف زرداری کی ضمانت کسی ڈیل یا ڈھیل کا نتیجہ نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا،ملک کو آئین دیا اور مزدوروں اور غریبوں کے لیے جنگ لڑی،جمہوریت کی خاطر انہوں نے پھانسی قبول کرلی،بے نظیر بھٹو نے بھی جمہوریت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی،لہٰذا پیپلزپارٹی کبھی بھی جمہوریت پر شب خون نہیں مارے گی اور جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ عوام اور ان کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی صرف سندھ تک محدود نہیں ہے بلکہ پنجاب،کشمیر،بلوچستان،وفاق اور خیبرپختونخوا میں ماضی میں اپنی حکومتیں بنا چکی ہے اور اب بھی پورے ملک میں اس پوزیشن میں ہے کہ وہ حکومتیں بنائے۔
یوسف رضا گیلانی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں