ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائی کورٹ :نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ جمع کرادی گئی

لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی جس کے مطابق ان کی طبیعت بدستور خراب ہے۔ نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے ان کی صحت سے متعلق رپورٹ ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کوجمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے، ان کے پلیٹ لیٹس کومستحکم کرنے کے لیے علاج جاری ہے، انہیں 50 ہزارسے ڈیڑھ لاکھ تک پلیٹ لیٹس چاہییں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بائی پاس آپریشن کے بعد نوازشریف کی طبیعت کچھ بہترہے مگران کی خون کی شریانوں میں مسائل ہیں، نوازشریف کے دل کی ایم آر آئی بھی ہورہی ہے اور مرض کے مکمل تشخیص کا عمل بھی جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں