ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مومل اور یاسرحسین کا دل ہوگیا ہے دیوانہ

معروف اداکارہ مومل شیخ کی اپنے ہی والد و اداکار جاوید شیخ کے مشہور زمانہ گانا ’ دل ہو گیا تیرا دیوانے‘ پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

1990 کی دہائی میں گلوکار تحسین جاوید کی آواز میں گایا گیا مقبول ترین گیت ’دل ہو گیا ہے تیرا دیوانہ‘ جاوید شیخ  اور نیلی پر فلمایا گیا تھا جوکہ آج بھی شائقین کا پسندیدہ گیت سمجھا جاتا ہے۔ فلم مشکل میں شامل اس گیت نے جاوید شیخ کو شہرت کی بلندیوں پرپہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ تاہم اب اُن کی بیٹی مومل شیخ نے بھی والد کے اس گیت پر ڈانس کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔

اداکار یاسر حسین کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ اور مومل شیخ ناروے میں سمندر کنارے جیٹی پر کھڑے گیت ’ دل ہو گیا ہے تیرا دیوانہ‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔ ڈانس کی اس ویڈیو میں دونوں اداکار باقاعدہ طور پر فلمی سین کی طرح گانے کے بول کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں۔

یاسر حسین نے ویڈیو کےساتھ کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ جاوید شیخ کے اس گانے پر مومل شیخ کے ساتھ ڈانس کرکے اندازہ ہوا کہ شیخ فیملی واقعی فلمی فیملی ہے۔ اس فیملی نے جو فلمیں بنائی ہیں اور جس طرح سے یہ لوگ کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں