ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں اسپتال ویران ہوتے ہیں، طیبہ سندھو

پشاور(جسارت نیوز)کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام ا سپورٹس ویک منایاگیا جس میں اسکول کے طلبا اور طالبات اور بچوں کے والدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کینٹ بورڈ کی ایگزیکٹو آفیسر طیبہ نصیر سندھو مہمان خصوصی تھیں‘انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بچوں کی نشوونما کے لئے ضروری ہیں اس مقصد کے لئے کنٹونمنٹ بورڈ طلبا اور طالبات کو تمام سہولیات فراہم کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے بچوں میں چھپی ہوئی صلاحتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں، بچوں کے والدین نے کینٹ بورڈ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایگزیکٹو آفیسر طیبہ نصیر سندھو کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر نے نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں