ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاڑکانہ ،رند قومی اتحاد کے تحت مظاہرہ

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں رند قومی اتحاد کی جانب سے واہی پاندھی کے پہاڑی علاقے کی رہائشی متوفی بچی گل سماں کے خون کے ساتھ انصاف کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر عبدالوہاب رند، رئس احسان رند، محمد رمضان رنداور موٹن رند و دیگر کا کہنا تھا کہ گل سمان کھیلنے کے دوران پہاڑی تودہ گرنے کے باعث جان بحق ہوئی لیکن کچھ بااثرافراد نے اس واقعے کو سیاہ کاری کے بعد گل سماں کو سنگسار کرنے کا واقعہ پیش کرکے رند قوم کے خلاف بڑی سازش کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گل سماں رند کے والدین کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں