ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجر قائد اعظم کی سالگرہ بھرپور انداز میں منائینگے

عوام بھی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں، ایس ایم عالم کی وزیر مینشن آمد کے موقع پر گفتگو
کراچی (کامرس رپورٹر) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر کھارادر میں ان کی جائے پیدائش پر خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں تاجر برادری بھی بھرپور شرکت کرے گی۔ یہ بات وزیر مینشن کے افسر منیر بلال نے اولڈ سٹی ایریا تاجر اتحاد کے چیئرمین ایس ایم عالم سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وزیر مینشن کا دورہ کیا اور کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کیے تھے۔ ایس ایم عالم نے تمام تاجروں اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ 25 دسمبر کو 9 بجے وزیر مینشن میں ہونے والی خصوصی تقریب میں شرکت کریں اس موقع پر قائد کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔ ایس ایم عالم نے کہاکہ قائداعظم کی بدولت ہی آج ہم آزاد مملکت میں رہ رہے ہیں ورنہ بھارت کے مسلمان کس حال میں ہیں یہ سب جانتے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قائداعظم کا یوم پیدائش بھرپور انداز میں منایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں