ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عائشہ فاروقی دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر‘چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ فاروقی کو دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر کردیا گیا۔ہیوسٹن میں پاکستان کی سابق قونصل جنرل عائشہ فاروقی نئی ترجمان دفترخارجہ مقرر کردی گئیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، عائشہ فاروقی نے بطور ترجمان دفتر خارجہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔عائشہ فاروقی امریکی شہر ہیوسٹن میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی تھیں اور انہیں ڈاکٹر فیصل کے بعد ترجمان دفتر خارجہ تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر فیصل کو جرمنی میں پاکستان کا سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں